ممبئی ، 27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جیٹ ایئر ویز کے گھریلو پائلٹوں کے باڈی نیشنل ایویٹرس گلڈ (این اے جی) نے بقایا تنخواہ ادائیگی کو لے کر بھارتی اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) کے چیئرمین رجنیش کمار کو خط لکھا ہے اور ان سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ایس بی آئی کی قیادت میں قرض دہندگان کے گروپ کی طرف سے نریش گوئل کی کمپنی کے استعفی کے ایک دن بعد این اے جی نے یہ مانگ رکھی ہے۔گلڈ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کے بقایہ تنخواہ ادا اور کمپنی کو پٹری پر لانے کی پروفائل 31 مارچ تک دستیاب نہیں کرائی جاتی ہے، تو اس کے 1100 رکن یکم اپریل سے پرواز روک دیں گے۔کمپنی میں چل رہی اٹھا پٹک کے درمیان جیٹ ایئر ویز کے بانی اور چیئرمین نریش گوئل اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ان کی بیوی انیتا گوئل نے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا،ساتھ ہی ان کی حصہ داری موجودہ 50.1 فیصد سے گھٹ کر 25.5 فیصد پر آ گئی۔
اس تبدیلی کے ساتھ شراکت داروں کی حصہ داری بھی گھٹ کر 12 فیصد پر آ گئی ہے۔جیٹ ایئر ویز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اسے اپنے رکن کو بھی ہٹانا پڑا ہے۔معاہدے کے تحت ایس بی آئی کی قیادت میں بینک فوری 1500 کروڑ روپے کا سرمایہ ایئر لائنز میں ڈالیں گے اور 9700 کروڑ روپے کے قرض کو ایکوئٹی میں تبدیل کریں گے۔نئے سرمایہ کے ساتھ کمپنی میں بینکوں کی حصہ داری 50.1 فیصد پر آ گئی ہے۔این اے جی کے سیکرٹری جنرل تیز سود نے کمار کو بھیجے ای میل میں کہاکہ ہم آپ سے ہمیں اور انجینئرز کی مشکلات کو دور کرنے پر زور دیتے ہیں،اس کے لئے جیٹ کی نئی انتظامیہ یقینی کرے کہ زیر التواء تنخواہ ادائیگی میں اور تاخیر نہ ہو۔انہوں نے جیٹ کو پٹری پر لانے کے لئے ایس بی آئی کا شکریہ ادا کیا اور ان سے ملاقات کا وقت مانگا۔گلڈ جیٹ میں ملازمین 1600 پائلٹوں میں سے 1100 پائلٹوں کی نمائندگی کرتا ہے۔سود نے نئے انتظام کو ایئر لائن کو پٹری پر لانے کے لئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔